غزہ: امریکی صدر کی 3 دنوں سے زائد جنگ روکنے کی گزارش پر اسرائیل نے کہا ’روزانہ 4 گھنٹے منظور‘!

[]

میڈیا رپورٹس کے مطابق بائڈن نے نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ انھوں نے حماس کی طرف سے یرغمال بنا کر رکھے گئے لوگوں کو چھڑانے سے متعلق بات چیت کے دوران اسرائیلیوں سے تین دن سے زائد وقت تک (حملہ کرنے سے) رکنے کے لیے کہا تھا۔ حالانکہ بائڈن نے کسی عام جنگ بندی کے امکانات سے انکار کیا تھا۔ یہ سوال کیے جانے پر کہ کیا وہ نیتن یاہو کی طرف سے انسانی ہمدردی پر مبنی روک میں تاخیر کو لے کر مایوس ہیں، انھوں نے جواب دیا تھا کہ ’’میری امید سے تھوڑا زیادہ وقت لگا۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *