مغربی بنگال کے بعد بی جے پی کا اگلا ٹارگٹ تلنگانہ – وزیراعظم نریندر مودی کا حیدراباد میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جس طرح مغربی بنگال کے عوام نے بی جے پی کو آشیرواد دیا، اسی طرح تلنگانہ کے عوام بھی پارٹی کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مغربی بنگال میں کامیابی کے بعد اب بی جے پی کا اگلا نشانہ تلنگانہ ہے۔

 

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ تلنگانہ میں پارٹی کارکنوں میں دوگنا جوش و خروش صاف دکھائی دے رہا ہے اور ’’اب کی بار مودی سرکار‘‘ کا نعرہ ریاست بھر میں سنائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی کانگریس اقتدار میں آتی ہے وہاں بدعنوانی کو فروغ ملتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام نے ترنمول کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کو مسترد کر دیا اور ممتا بنرجی کی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی کی کامیابی معمولی نہیں بلکہ یہ وہاں کے عوام کو ’’غلامی کی زنجیروں‘‘ سے آزاد کرانے جیسی ہے۔

 

مودی نے مزید کہا کہ آسام میں بی جے پی نے مسلسل تیسری مرتبہ شاندار کامیابی حاصل کی جبکہ پڈوچیری میں این ڈی اے نے دوبارہ اقتدار برقرار رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں انتخابات کے نتائج پر بحث جاری ہے، لیکن مغربی بنگال میں بی جے پی کی کامیابی سب سے زیادہ اہم رہی۔

 

وزیر اعظم نے اعتماد ظاہر کیا کہ تلنگانہ کے عوام بھی سیاسی تبدیلی چاہتے ہیں اور ریاست میں بی جے پی حکومت کے قیام کی آواز ہر طرف سنائی دے رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *