آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای شہیدؒ پر توقیر کھرل کی کتاب منظر عام پر آگئی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے ممتاز صحافی اور تجزیہ کار توقیر کھرل کی کتاب “رہبر شہید” شائع ہو گئی ہے۔ کتاب میں مختلف ملکی و غیر ملکی صحافیوں، تجزیہ کاروں اور ممتاز مبصرین کے کالمز شامل کئے گئے ہیں۔ جبکہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہیدؒ کے حوالے سے پاکستانی اخبارات میں شائع ہونے والے اداریے بھی کتاب کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ “شہید رہبر” کتاب میں شہیدؒ کی پوری زندگی، انقلاب اسلامی کیلئے خدمات سمیت وحدت امت کے لیے شہید کی کوششوں پر مفصل روشنی ڈالی گئی ہے۔

توقیر کھرل نے نہایت جانفشانی سے شہیدؒ کی پوری زندگی کو بہترین انداز میں ایک کتاب میں جمع کر دیا ہے۔ شہید رہبر پر تہران میں ہونیوالے حملے کے عینی شاہدین کے خصوصی انٹرویوز بھی کتاب میں شامل کے گئے ہیں۔ رہبر معظم کے 1986 میں دورہ پاکستان کی بھی مکمل روئیداد شامل ہے۔ شہید سید علی خامنہ ای کے اہم خطبات، افکار، خطوط اور فتاویٰ کو بھی کتاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 320 صفحات پر مشتمل کتاب اچھی تخلیقات میں ایک بہترین اضافہ سمجھا جا رہا ہے۔ ادبی و علم دوست حلقوں کی جانب سے توقیر کھرل کی اس کاوش کو سراہا جا رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *