ٹرمپ عقب نشینی پر مجبور، آزادی پروجیکٹ معطل کرنے کا اعلان

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مستقل مزاحمت کے نتیجے میں ٹرمپ اپنے منصوبے سے عقب نشینی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے آزادی پروجیکٹ کا منصوبہ عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ اقدام مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کیا گیا، لیکن خلیج فارس میں محاصرے کی صورتحال برقرار رہے گی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان سمیت کچھ ممالک کی درخواست پر اور ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے سلسلے میں کیا ہے تاکہ ایک حتمی معاہدے کی راہ ہموار ہوسکے۔

امریکی صدر نے مذاکرات میں پیش رفت کے بارے میں بات کی، تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اس معاہدے کی ٹائم لائن یا اس کا فریم ورک کیا ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *