کسی قسم کی جارحانہ حرکت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایرانی فوج کا امارات کو سخت انتباہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم‌الانبیا سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے عرب امارات کی حالیہ اشتعال انگیز بیانات کے جواب میں کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے حالیہ دنوں میں امارات کے خلاف کوئی میزائل یا ڈرون حملہ نہیں کیا، اور اگر کوئی کارروائی ہوتی تو فوری طور پر اس کا اعلان کیا جاتا۔

انہوں نے امارات کی وزارت دفاع کی رپورٹ کو مکمل طور پر جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

کرنل ذوالفقاری نے اماراتی حکام کو خبردار کیا کہ عرب امارات اسلامی ملک ہونے کے ناطے امریکہ اور اسرائیل کا اڈا نہیں بننا چاہیے اور نہ ہی مسلمانوں کے خلاف ان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ امارات نے آج امریکہ اور اسرائیل کے لیے ایک اہم فوجی اڈا بن کر خود کو اسلامی دنیا اور ایران کے لیے خطرے کے طور پر پیش کیا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ایران نے اب تک امارات کی جارحیت کے خلاف صبر کیا ہے تاکہ وہاں کے مسلمانوں کی حفاظت ہوسکے، لیکن اگر امارات کی سرزمین سے ایرانی جزائر، بندرگاہوں یا ساحلوں کے خلاف کوئی بھی اقدام کیا گیا تو ایران فوری، سخت اور منہ توڑ جواب دے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *