
تلنگانہ کے کریم نگر میں پی ایم جے جیولری شاپ میں ہونے والی ڈکیتی کے کیس میں اس وقت ایک نیا اور حیران کن موڑ سامنے آیا جب ملزمین نے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل پر حیدرآباد کے ایک شہری کی گاڑی کا نمبر استعمال کر لیا۔
پولیس کے مطابق یہ نمبر حیدرآباد کے ایک موبائل شاپ کے تاجر کی موٹر سائیکل کا تھا، جسے انہوں نے چند روز قبل فروخت کے لئے آن لائن پلیٹ فارم پر لسٹ کیا تھا۔ اسی دوران مبینہ طور پر ملزمین نے وہی نمبر نوٹ کر کے اپنی موٹر سائیکل پر استعمال کر لیا تاکہ پولیس کو گمراہ کیا جا سکے۔
نمبر پلیٹ حیدرآباد سے متعلق ہونے کے باعث ابتدا میں شہر کی پولیس بھی کچھ دیر کے لئے حیرت میں پڑ گئی۔ تاہم کریم نگر اور حیدرآباد پولیس کی مشترکہ تفتیش میں حقیقت سامنے آ گئی اور موبائل تاجر سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی۔
تحقیقات میں یہ بات واضح ہوئی کہ ملزمین نے منصوبہ بندی کے تحت اصل شناخت چھپانے اور تفتیش کو الجھانے کے لیے یہ چال چلی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ جویلری شو روم میں فائرنگ کرکے کروڑوں روپے کے زیوارت لوٹنے والے 5 ملزمین کا تعلق گجرات اور بہار سے ہے اور ان میں تین کی شناخت کرلی گئی ہے جن کے نام آنند ؛ شہاب الدین اور امیتاز ہیں پولیس ٹیمیں آن کی گرفتاری کے لئے سرگرم ہے
