حیدرآباد بس اسٹاپ پر خاتون پولیس کمشنر کا خفیہ مشن، 40 نوجوان گھیر کر چھیڑتے رہے

حیدرآباد میں ملکاجگری کی خاتونِ کمشنر سمتی کا خفیہ مشن، خود ہی ہراسانی کا شکار بن گئیں

 

حیدرآباد میں خواتین کی حفاظت کا اصل چہرہ سامنے لانے کے لئے ملکاجگری کی پولیس کمشنر اور آئی پی ایس افسر سُمتی نے ایک غیر معمولی خفیہ آپریشن کیا، جو بعد میں خود ایک چونکا دینے والے واقعہ میں بدل گیا۔

 

منگل کی رات حیدراباد کے دِلسکھ نگر کے علاقے میں سمتی عام خاتون کے بھیس میں بس اسٹاپ اور سڑک پر موجود رہیں تاکہ خواتین کو درپیش حقیقی حالات کا مشاہدہ کیا جا سکے۔ مگر صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب انہیں نہ پہچاننے والے بعض افراد نے گھیر لیا اور مبینہ طور پر نازیبا جملوں اور ہراسانی کا نشانہ بنایا، جس میں قابل اعتراض الفاظ بھی شامل تھے۔یہ پورا اسپیشل آپریشن رات 12 بجے سے 3 بجے تک جاری رہا،

 

بعد ازاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 40 افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں زیادہ تر طلبہ اور ملازمت پیشہ نوجوان شامل ہیں، جبکہ بعض کے نشے کی حالت میں ہونے کا بھی شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔تمام افراد کو پولیس اسٹیشن منتقل کر کے کونسلنگ دی گئی۔

 

یہ واقعہ اس تلخ حقیقت کو بے نقاب کر گیا کہ اگر ایک آئی پی ایس افسر کو بھی اس نوعیت کی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تو عام خواتین کی حفاظت کا مسئلہ کس قدر سنگین ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *