
نئی دہلی: چار ریاستوں آسام،مغربی بنگال،تمل ناڈو ، کیرالا اور مرکز کے زیر انتظام پدوچیری میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس 96بی جے پی 193اور کانگریس 2 نشستوں پر آگے چل رہی ہے۔
تاملناڈو میں ڈی ایم کے 60 انا ڈی ایم کے 62اورٹی وی کے 110نشستوں پر آگے چل رہی ہے۔آسام میں بی جے پی 98 اور کانگریس 26اور کیرالا میں ایل ڈی ایف 37 یو ڈی ایف 87 اور این ڈی اے 1 پر آگے ہے۔پدو چیری میں این ڈی اے 15 یو پی اے پر آگے چل رہی ہے۔
آسام ،کیرالا اور پدوچیری میں ایک ہی مرحلے میں انتخابات 9 اپریل کو ہوئے تو تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں پہلے مرحلے کے انتخابات 23اپریل کو ہوئے۔ چار ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ایک علاقے کی
جملہ 823نشتسوں پر حق رائے دہندگان نے اپنا فیصلہ ای وی ایم میں محفوظ کردیا تھا۔
