غزہ پر حملے میں اب تک 35ہزار ٹن بارود استعمال کیا گیا ہے، حماس

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے رکن سلامہ معروف نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینی بے گناہ اور نہتے شہریوں کے خلاف طاقت کا اندھادھند استعمال کررہی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصی کے بعد شکست سے دوچار صہیونی حکومت حواس باختہ ہوکر غزہ میں وحشیانہ حملے کررہی ہے۔ اب تک غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 35 ہزار ٹن بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے دوسری تعبیر میں غزہ میں ہر ایک مربع کلومیٹر پر 82 ٹن بارود پھینکا گیا ہے۔

سلامہ معروف نے مزید کہا کہ نتن یاہو حکومت کی جارحیت کی وجہ سے 13 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا لاپتہ ہوچکے ہیں۔ 

انہوں نے صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور بربریت کے سامنے عالمی اداروں کی خاموشی کو قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ صہیونی حکومت کی کاروائیاں جاری رہیں تو فلسطینیوں کا مزید قتل عام ہوگا۔

طوفان الاقصی کے بعد اب تک ایک مہینے کے دوران 222 اسکولوں کو تباہ کیا گیا ہے جبکہ 88 حکومتی مراکز بھی مکمل طور پر ناکارہ ہوچکے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *