آل انڈیا علماء بورڈ تلنگانہ کے زیر اہتمام حیدرآباد میں 6مئی کو یاد گار لکچر ، شیر ہند شہید ’’حضرت ٹیپو سلطان ؒ

یاد گار لکچر ، شیر ہند شہید ’’حضرت ٹیپو سلطان ؒ ‘‘کو خراج عقیدت

آل انڈیا علماء بورڈ تلنگانہ کی کاوش

 

اپریل (/26اپریل پریس نوٹ ) ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ صدر نشینــ’’ آل انڈیا علماء بورڈ ، ایجو کیشن ونگ تلنگانہ‘‘ کے بموجب شیر ہند شہید حضرت ٹیپو سلطان ؒ کی یوم شہادت ( /4مئی1977ء) کے موقع پر یادگار لکچر بعنوان ’’ جنگ آزادی میں مسلمانوں کا حصہ ‘‘ کا اہتمام (/6مئی2026ء)کومیڈیا پلس آڈیٹوریم بہ وقت شام 4:30بجے انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

 

اس موقع پر بے لوث تعلیمی اور سماجی خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ’’ شہید حضرت ٹیپو سلطان ایوارڈ ‘‘ سے سر فراز کیا جائے گا ۔ معاشرے میںنوجوان نسل کی بڑھتی ہوئی بے راہ روی اور اخلاقی اقدار کی پامالی کو مد نظر رکھتے ہوئے مولانا محمد نوشاد عالم صدیقی صدر نشین آل انڈیا علماء بورڈ ، ’’ نکاح سے قبل 45روزہ مختصر مدتی تربیتی کورس کا افتتاح انجام دیں گے نیز اس موقع پر سہ ماہی اردو سرٹیفکیٹ کورس ـــ’’ اردو سیکھیں اور سکھائیں ‘‘ کا افتتاح بھی عمل میں آئے گا ،انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’ آج نوجوان نسل کی اردوزبان سے دوری،گویا وہ اپنی جڑوں سے کٹ رہے ہیں ‘‘

 

مولانا محمد نوشاد عالم صدیقی صدر نشین آل انڈیا علماء بورڈدہلی صدارتی خطبہ انجام دیں گے ۔ ماہر تعلیم ، سابق وائس چانسلر ’’ ویمنس یو نی ورسٹی تلنگانہ ‘‘ پروفیسر ایم ویجو لتا ، پرنسپل سائنس کالج جامعہ عثمانیہ مہمان خصوصی شر کت فرمائیں گی ۔مولانا بنائی حسنی، جنرل سکریٹری آل انڈیا علماء بورڈ دہلی اور حافظ و عالم ڈاکٹر ممنون عالم قاسمی ،اسسٹنٹ پروفیسر بہار خصوصی خطاب سے مستفید فرمائیں گے

 

۔ ممتاز سماجی کارکن ڈ اکٹر محمد شعیب (فرزند محمد نذیر احمد )ڈاکٹر عبد الرحمن فہیم قادری صدر آل انڈیا علماء بورڈ جنوبی ہند صوفی سنت ونگ، جناب سید کلیم وائس چیرمین دکن این آرآئیز سوشل اینڈ ایجو کیشنل ٹرسٹ ،بے باک صحافی جناب فاضل حسین پرویز ،ایڈیٹر’’گواہ ‘‘، ہر ویندر سنگھ صدر’’گرنتھی ‘‘گردوارہ شری گرو سنگھ سبھا،جناب محمد محمود علی سہل صدر آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسو سی ایشن،جناب خواجہ عبد الحمید شوکت سینئر صحافی، ڈاکٹر مہیمن قادری ( شیخ المشائخ حیدر آباد) مولانا سید نوشاد قاسمی صدر آل انڈیا علماء بورڈ مرہٹواڑہ، ڈاکٹر آصف علی ،ایڈیٹر روبی چینل بطور مہمانان اعزازی شرکت فرمائیں گے ۔ڈاکٹر غوثیہ بانو استاد و سماجی کارکن استقبالیہ کلمات پیش کریں گی

 

۔جب کہ مولانا محمد نذیر الدین قاسمی نقشبندی جوائنٹ ڈائرکٹر، مولانا ریاض الدین نقش بندی پروگرام کوارڈی نیٹرفرائض انجام دیں گے ۔ جناب احمد حسین ،جناب ڈاکٹر ایس اے وحید شاہ قادری (محبوب نگر) ڈاکٹر ثمینہ بیگم،ڈاکٹر احتشام الحسن انتظامی کمیٹی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ اس پروگرام میںمختلف ریاستوں سے سماج کی متحرک ، بااثر شخصیات، اسکالرس ، سماجی کارکن ، طلباء و اساتذہ اور معزز شہریوں کی شرکت متوقع ہے ۔ وقت کی پابندی اور داخلے عام اجا زت ہوگی ۔ پروگرام ڈائرکٹرڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ 8639804816

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *