نونہال اردو ہائی اسکول عادل آباد کے طلباء کا دسویں جماعت کے امتحان میں شاندار مظاہرہ

عادل آباد۔30/اپریل(اردو لیکس)ریاست تلنگانہ میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔شہر مستقر عادل آباد کا قدیم عصری علوم کا مرکز نونہال اردو ہائی اسکول کے طلباء و طالبات نے دسویں جماعت کے امتحان میں شاندار نتائج حاصل کیے

 

۔گزشتہ کئی سالوں کی طرح اِس سال بھی نونہال اردو ہائی اسکول کے نتائج صد فیصد رہے۔اس موقع پرصدر مدرس نونہال اردو ہائی اسکول عتیق الرحمٰن کی صدارت میں ایک پُر مسرت تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔جس میں نمایاں کا میابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے علاوہ اولیاء طلبہ اور صدر مدرس صاحب کی شا ل پوستی و گل پوشی کرتے ہوئے تہنیتپیش کی گئی۔دسویں کے امتحانات میں شافیہ فاطمہ بنت محمد نعیم الدین نے543 امتیازی نشانات حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی

 

۔ دیگر 8 طالبات جنہوں نے پانچ سو سے زائد نشانات حاصل کئے.جن میں عفيرا خانم 528 ، علیشہ مہرین 527،صوفیہ 526، جویریہ 526، مہوش خاتون 521,، تناصدیقہ 514، ، نویرہ تسکین 510 شامل ہیں .۔اس موقع پر عتیق الرحمن نے بتایا کہ نونہال اردو ہائی اسکول گذشتہ تقریباََ بیانلس سالوں سے عصری علوم کی خدمات میں ہمہ تن مصروف ہے۔

 

یہاں سے سینکڑوں طلباء و طالبات نے دہم جماعت تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد مزید اعلی تعلیم حاصل کرتے ہوئے مختلف خدمات میں مصروف ہیں۔انہون نے کہا کہ کامیاب طلباء کے پیچھے اساتذہ کی بڑی محنت ہے جنہوں نے شب و روز محنت کے ذریعے طلباء کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے طلباء کو مادری زبان میں تعلیم دلوانے سرپرستوں سے اپیل کی۔انہوں نے طلباء کے اعلیٰ اور روشن مستقبل اور بہترین تعلیم کے لیے اپنے بچوں کو نونہال اردو ہائی اسکول میں داخلہ دلوانے اولیاء طلباء سے درخواست کی

 

۔۔انہوں نے دسویں جماعت کے شاندار نتائج پر طلبہ،اساتذہ اور سرپرستوں کو مبارکباد پیش کی اور مزید نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع ،اساتذہ طلباء و طالبات کے علاوہ سرپرستوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *