وزیر دفاع نے پی ایم مودی کی منظوری اور ان کی ہدایت پر ’بشکیک‘ میں پاکستان کو شرمناک کلین چٹ دے دی: جے رام رمیش

جے رام رمیش نے سوال کیا کہ ’’کیا پاکستان دہشت گردی کا مرکز نہیں ہے؟ کیا پاکستان میں ایسے دہشت گرد کیمپ نہیں ہیں، جن کا نشانہ ہندوستان ہے؟ کیا پاکستان میں ہندوستان مخالف سوچ کو فروغ نہیں دیا جاتا؟‘‘

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش /  INCIndia@</p></div><div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش /  INCIndia@</p></div>

i

user

کانگریس نے بدھ (29 اپریل) کو الزام عائد کیا ہے کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں پاکستان کو دہشت گردی کے معاملے پر کلین چٹ دے دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے اس بیان کو ملک مخالف قرار دیا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے اس کے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

جئے رام رمیش نے بشکیک میں راجناتھ سنگھ کی تقریر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ دہشت گردی کی کوئی قومیت یا مذہب نہیں ہوتا۔‘‘ اس پر جے رام رمیش نے لکھا کہ ’’کل وزیر دفاع نے، واضح طور پر وزیراعظم کی منظوری اور ان کی ہدایت پر، بشکیک میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کو شرمناک کلین چٹ دے دی۔‘‘

کانگریس لیڈر نے حکومت سے کئی سوال بھی کیے۔ انہوں نے پوچھا کہ ’’کیا پاکستان دہشت گردی کا مرکز نہیں ہے؟ کیا پاکستان میں ایسے دہشت گرد کیمپ نہیں ہیں، جن کا نشانہ ہندوستان ہے؟ کیا پاکستان میں ہندوستان مخالف سوچ کو فروغ نہیں دیا جاتا؟ کیا ممبئی اور پہلگام کے دہشت گردانہ حملوں کی سازش اور ان کو انجام دینے والے دہشت گردوں کا تعلق پاکستان سے نہیں تھا؟‘‘

کانگریس راجیہ سبھا رکن نے یہ بھی کہا کہ ’’واضح ہے کہ پاکستان کے تئیں یہ نیا رخ، امریکہ کو خوش کرنے اور چین کے سامنے منظم خود سپردگی کی وزیراعظم کی پالیسی کا ہی حصہ ہے۔ وزیر دفاع کے یہ چونکا دینے والے بیانات اتنے ہی ملک مخالف ہیں، جتنے 19 جون 2020 کو چین کے معاملے پر وزیراعظم کی جانب سے دی گئی عجیب و غریب کلین چٹ تھی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *