گجرات کے لوکل باڈیز انتخابات میں مجلس پارٹی کو 15 نشستوں پر کامیابی

گجرات کے   مجالس مقامی و بلدی انتخابات میں مجلس پارٹی نے15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ جس سے ریاست گجرات میں مجلس پارٹی کو مزید سیاسی استحکام حاصل ہوا ہے۔  صابر بھائی کابلی والا صدر مجلس گجرات نے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر کئی بلدیات اور مجالس مقامی میں کے ہند مجلس اتحاد مسلمین کے امیدواروں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے

 

صابر بھائی کابلی والا نے بتایا کہ صبح نگر پالیکا میں 3 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سگا (جام نگر نگر پالیکا میں 3 نشستیں، سدھپور تعلقہ میں 1 نشست، موڈا سانگر پالیکا میں 3 نشستیں بھروچ نگر پالیکا میں 4 نشستیں، بور ساد نگر پالیکا میں 1 نشست پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

 

صابر بھائی کابلی والا نے بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد مسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدر آباد سے اظہار تشکر کیا انہوں نے مجلس کے تمام کارکنوں، حامیوں اور ووٹرس سے اپیل کی کہ وہ ان حالات میں متحد، پر اعتماد اور ثابت قدم رہیں۔ مضبوط تحریکات صرف کامیابی کے لمحات میں نہیں، بلکہ مشکل مراحل میں استقامت سے ہی تعمیر ہوتی ہیں

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *