[]
فریدآباد: بجرنگ دل کے لیڈر راج کمارنے جسے عام طورپربٹوبجرنگی کے نام سے جانا جاتا ہے اورجسے نوح پولیس نے مسلمانوں پرتشدد کے سلسلہ میں گرفتارکیاتھا، اسے بعدازاں ضمانت پر رہاکردیاگیاہے۔
اس نے نفرت انگیز تقریر میں یوالی تہوارکے دوران مسلمانوں کے کاروبارکابائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔
وہ4نومبرکوفریدآبادمیں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہاتھا۔
اس نے حال ہی میں ایک بین مذہبی جوڑے کی کورٹ میریج رکوائی ہے۔ اس نے مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی تقریر کی۔
بجرنگی کے خلاف کئی ایف آئی آرمیں نفرت انگیز تقریر کا تذکرہ ہے۔وہ فریدآبادمیں گاؤرکھشابجرنگ فورس کا سربراہ ہے۔