
نارائن پیٹ: 26 اپریل (اردو لیکس) ریاست تلنگانہ کے چیف سکریٹری رام کرشن راؤ نے ہفتہ کی شام ضلع نارائن پیٹ کے کلکٹر پرتیک جین کے تبادلہ کے احکامات جاری کیے ہیں۔
انہیں سنگاریڈی کا نیا کلکٹر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ سی ایچ پریانکا کو نارائن پیٹ ضلع کا نیا کلکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سی ایچ پریانکا جلد ہی اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔ وہ اس سے قبل محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (I&PR) میں اسپیشل کمشنر اور اسپیشل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔
نارائن پیٹ ضلع کی تشکیل کے بعد سی ایچ پریانکا تیسری خاتون کلکٹر ہوں گی۔ اس سے قبل دساری ہری چندنا پہلی اور سکتا پٹنائک دوسری خاتون کلکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔
