’پون کھیڑا کے ساتھ کھڑی ہے پارٹی‘، گواہاٹی ہائی کورٹ سے پیشگی ضمانت نہ ملنے پر سپریم کورٹ جانے کی تیاری میں کانگریس

جے رام رمیش نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’پوری انڈین نیشنل کانگریس اپنے میڈیا و پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا کے ساتھ مضبوطی سے متحد کھڑی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش /  INCIndia@</p></div><div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش /  INCIndia@</p></div>

i

user

کانگریس پارٹی نے ہفتہ (25 اپریل) کو اپنے سینئر لیڈر اور میڈیا و پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دراصل گواہاٹی ہائی کورٹ نے پون کھیڑا کی پیشگی ضمانت کی عرضی خارج کر دی ہے، جس کے بعد کانگریس نے واضح کیا ہے کہ وہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’’پوری انڈین نیشنل کانگریس اپنے میڈیا و پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا کے ساتھ پوری مضبوطی سے متحد کھڑی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’گواہاٹی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا عمل جاری ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ڈرانے-دھمکانے اور انتقامی سیاست پر انصاف کی جیت ہوگی۔‘‘

واضح رہے کہ یہ معاملہ پون کھیڑا کی جانب سے کی گئی ایک پریس کانفرنس کے بعد شروع ہوا۔ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا شرما کی اہلیہ کے پاس کئی پاسپورٹ ہیں اور بیرون ملک ان کے غیر اعلانیہ جائیداد ہیں۔ ان سنگین الزامات کے بعد وزیر اعلیٰ کی اہلیہ رینیکی بھوئیاں شرما نے گوہاٹی کرائم برانچ پولیس اسٹیشن میں پون کھیڑا کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی مختلف دفعات کے تحت مجرمانہ مقدمہ درج کرایا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد پون کھیڑا نے پیر کو گواہاٹی ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کے لیے درخواست داخل کی تھی، جسے جمعہ (24 اپریل) کو جسٹس پارتھیو جیوتی سائکیا کی سنگل بنچ نے مسترد کر دیا۔ اس سے قبل حیدرآباد کے رہائشی ہونے کے سبب مقدمہ درج ہونے کے بعد پون کھیڑا نے سب سے پہلے تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ وہاں سے انہیں 7 دن کی ’ٹرانزٹ پیشگی ضمانت‘ مل گئی تھی۔ اس کے بعد آسام پولیس نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ٹرانزٹ پیشگی ضمانت پر عبوری روک لگا دی اور پون کھیڑا کو متعلقہ ریاست یعنی آسام کی گوہاٹی ہائی کورٹ جانے کی ہدایت دی تھی۔ اب گوہاٹی ہائی کورٹ سے راحت نہ ملنے کے بعد کانگریس نے دوبارہ سپریم کورٹ جانے کی تیاری کر لی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *