[]
حیدرآباد: لارسن اینڈ ٹوبرو جو تعمیراتی شعبہ کا بڑا نام ہے، نے کہا کہ میڈی گڈہ (لکشمی) بیارج کے بلاک 7 کی مکمل بحالی کے عمل میں حصہ دار بننے کے لئے پُرعزم ہے۔
21/اکتوبر کی شام بیارج کے ایک حصہ میں دراڑیں آئی تھیں۔ ریاست تلنگانہ کے کوالٹی اینڈ اسٹانڈرڈ اتھاریٹی کی جانب سے فراہم کردہ ڈیزائن کے مطابق لارسن اینڈ ٹوبرو نے یہ بیارج تعمیر کیا تھا اور کمپنی نے تعمیری کام مکمل ہونے پر اس بیارج کو 2019ء میں حکومت کے حوالہ کردیا تھا۔
تب سے یہ بیارج کارکرد ہے اور یہ گزشتہ پانچ شدید سیلابوں میں بھی محفوظ رہا ہے۔
حکام مجاز جب کبھی اصلاحی اقدامات کی رپورٹ دیں گے، کمپنی، تباہ شدہ حصہ کی بحالی کا کام انجام دے گی۔ نیشنل ڈیم سیفٹی اتھاریٹی کی رپورٹ کے ایک دن بعد لارسن اینڈ ٹوبرو کمپنی کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔