ایئرٹیل کا بڑا جھٹکا — 84 دن کا پلان مہنگا، صارفین کی جیب پر نیا بوجھ

بھارتی ٹیلی کام کمپنی ایئرٹیل نے اپنے صارفین کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے 84 دن کی میعاد والے مقبول پری پیڈ پلان کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی نے 859 روپے والا پلان بڑھا کر 899 روپے کر دیا، وہ بھی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے، جس سے صارفین پر 40 روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

 

قابلِ غور بات یہ ہے کہ قیمت میں اضافے کے باوجود پلان میں کسی قسم کی اضافی سہولت شامل نہیں کی گئی۔ اس پلان کے تحت روزانہ 1.5 جی بی ہائی اسپیڈ ڈیٹا، لامحدود کالز، 100 ایس ایم ایس اور فری ہیلوٹون کی سہولت دی جا رہی ہے۔

 

دوسری جانب حریف کمپنی جیو اسی قیمت یعنی 899 روپے میں روزانہ 2 جی بی ڈیٹا کے ساتھ 84 دن کی میعاد اور اضافی 20 جی بی ڈیٹا فراہم کر رہی ہے، جو صارفین کے لیے زیادہ پرکشش پیشکش سمجھی جا رہی ہے۔

 

مزید برآں، ایئرٹیل نے 799 روپے والا 77 دن کی میعاد کا پلان بھی ختم کر دیا ہے، تاہم اس فیصلے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے یہ قدم صارفین سے حاصل ہونے والی اوسط آمدنی بڑھانے کے مقصد سے اٹھایا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *