
حیدرآباد ۔ مولوی حافظ وقاری محمد صابر پاشاہ نظامی نقشبندی مؤدب دارالعلوم عربیہ کاؤرم پیٹہ جڑچرلہ کی اطلاع کے بموجب مولانا الحاج محمد عبدالسلام نظامی نقشبندی مجددی قادری صاحب( صدر بزم طلبائے قدیم وسرپرست اعلی اُردو اکیڈمی جدہ سعودی عرب ) کی والدہ محترمہ کا انتقال ہوچکا ہے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
ان شآء اللہ نماز جنازہ 21-04-2026ء منگل بعد فجر جامع مسجد مدُّور ضلع نارائن پیٹ تلنگانہ اسٹیٹ میں ادا کی جائیگی۔انشااللہ مولانا عبدالسلام نظامی نقشبندی صاحب جدہ سے نکل چکے ہیں۔
اللہ مرحومہ کی مغفرت فرما اور انکے گناہ صغیرہ کبیرہ معاف فرما انکے افراد خاندان کو صبر جمیل عطا فرما آمین ثم آمین۔تمام علمائے کرام و مشائخ عظام و محبان شیخ الاسلام سے دعائے مغفرت کی درخواست کی جاتی ہے۔
مزید تفصیلات:
90301 41928
