
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی اٹلانٹک معاہدہ تنظیم پر سخت نکتہ چینی کی ہے کہ اس نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کا ساتھ نہیں دیا، جس سے واشنگٹن عالمی سطح پر مزید تنہائی کا شکار ہو گیا ہے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پیغام میں ناامیدی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو نہ ماضی میں ہمارا ساتھ دیا اور نہ مستقبل میں دے گا۔
مبصرین کے مطابق ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد واشنگٹن مزید عالمی تنہائی کا شکار ہوگیا ہے۔ نیٹو کے ارکان اور دیگر اہم اتحادیوں نے واضح کیا ہے کہ جنگ کا آغاز بغیر مشاورت کے کیا گیا ہے لہذا اس میں شامل ہونا مناسب نہیں۔
