ہندوستان سے آج باقاعدہ طور پر حج 2026 کا آغاز ہوگیا ہے۔ 371 عازمین کے ساتھ پہلا قافلہ آج صبح 7 بجے نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ہوائی اڈے کے ٹرمنل 3 سے مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوا۔ حجاج کی روانگی کے موقع پر ہفتہ کی رات سے ہی ایئرپورٹ پرعازمین کے پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ اس قافلے میں ملک کے مختلف حصوں کے عازمین حج شامل تھے۔ واضح رہے کہ اس سال سالانہ حج میں ہندوستان سے 175,025 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
حج 2026 کا آغاز، 371 عازمین کو لے کر نئی دہلی سے پہلی پرواز مکہ مکرمہ کے لیے روانہ
