
حیدرآباد: 2022 کے جوبلی ہلز ہٹ اینڈ رن کیس میں بودھن کے سابق رکن اسمبلی عامر شکیل کے بیٹے راحیل نے طویل عرصہ تک مفرور رہنے کے بعد ہفتہ کو پولیس کے سامنے خودسپردگی اختیار کرلی
واضح رہے کہ 2022 میں حیدرآباد کے علاقه جوبلی ہلز روڈ نمبر 45 پر پیش آئے اس حادثے میں فٹ پاتھ پر محو خواب بچہ ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا تھا کہ حادثہ کے وقت گاڑی راحیل چلا رہا تھا، تاہم واقعہ کے فوراً بعد وہ فرار ہوگیا تھا۔ اس کیس نے اُس وقت سیاسی رنگ بھی اختیار کر لیا تھا اور ملزم کو بچانے کے لیے دباؤ ڈالنے کے الزامات بھی سامنے آئے تھے۔
ذرائع کے مطابق راحیل حادثے کے بعد دبئی سمیت دیگر مقامات پر روپوش تھا۔ حالیہ عدالتی احکامات کے بعد اس نے خودسپردگی کی، جس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے اور مزید کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا. بتایا جاتا ہے کہ عدالت نے انھیں ضمانت دے دی
