زمین کے لئے باپ درندہ بن گیا — کمسن بیٹوں کے قتل کی سفاک سازش بے نقاب ؛ تلنگانہ کے جنگاوں ضلع میں واقعہ

تلنگانہ کے جنگاؤں ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں زمین کے تنازعہ پر ایک شخص نے اپنی دوسری بیوی کے ساتھ مل کر اپنے ہی کمسن بیٹوں کو قتل کرنے کی سازش رچی۔

 

رگھوناتھ پلی منڈل کے پوتی گبّڈی تانڈہ میں رہنے والے بانوٹھو سرینواس نے ایک سال قبل دوسری شادی کی تھی، جس پر پہلی بیوی انیتا نے پولیس میں شکایت درج کروا کر پنچایت کروائی تھی۔ پنچایت کے فیصلے کے مطابق دو کمسن بیٹوں کے نام پر 20 گنٹہ زرعی زمین رجسٹر کی گئی تھی، جہاں انیتا اپنے بچوں کے ساتھ رہ رہی تھی۔

 

اطلاعات کے مطابق سرینواس بعد میں اس زمین کو واپس حاصل کرنے کے لئے مسلسل دباؤ ڈال رہا تھا، جس پر انیتا نے پولیس سے رجوع کیا۔ اسی دوران اس نے مبینہ طور پر اپنے بچوں کو راستے سے ہٹانے کے لئے ایک شخص کو زہر ملے بسکٹ دینے کی “سپاری” دی۔

 

تاہم سُپاری لینے والا شخص خوفزدہ ہو کر اس سازش کی اطلاع انیتا کو دے دی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سرینواس اور اس کی دوسری بیوی کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *