ممتا بینرجی نے نہایت سنجیدہ اور محتاط لہجے میں بی جے پی اور سی پی آئی( ایم) کے رشتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج بی جے پی کی سب سے بڑی دوست سی پی آئی( ایم) ہے۔


i
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی (ماکپا) کے درمیان خفیہ گٹھ جوڑ کا الزام لگایا ہے۔ تاہم، وزیر اعلیٰ نے پانی ہاٹی میں ترنمول امیدوار تیرتھنکر گھوش کے حق میں انتخابی مہم کے دوران ذاتی حملوں سے گریز کرتے ہوئے ایک نہایت ہی سنجیدہ اور محتاط لہجہ اختیار کیا۔
اگرپارہ کے اوشم پور ودیا ساگر کریڈانگنا میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بینرجی نے بی جے پی امیدوار رتنا دیبناتھ کا براہِ راست نام نہیں لیا، بلکہ سیاسی گفتگو میں شائستگی کو برقرار رکھی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا”امیدوار ہونے کی صورت میں ہر کسی کو بولنے کا حق ہے۔ انتخابات جمہوریت کا حصہ ہیں اور سیاسی حریف ایک دوسرے پر تنقید کریں گے، لیکن میں ذاتی حملوں میں شامل نہیں ہوں گی۔ آپ لوگوں کو بھی شائستگی کی حد برقرار رکھنی چاہیے۔”
ممتا بینرجی کا یہ بیان رتنا دیبناتھ کی جانب سے ان کے خلاف حال ہی میں کئے گئے تلخ تبصروں کے جواب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ رتنا دیبناتھ آر جی کر متاثرہ کی ماں ہیں، جن کی امیدواری نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ نے ووٹرز سے تعلیم، تاریخ، خوراک، ثقافت اور حقوق کے تحفظ کے لیے ان کی حکومت کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ بی جے پی اور سی پی آئی ایم کے درمیان ‘خفیہ اتحاد’ کا دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بی جے پی کی سب سے بڑی دوست سی پی آئی ایم ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
