پاکستان پر ہمیں اعتماد نہیں: اسرائیلی سفیر

نئی دہلی: امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی سے متعلق مذاکرات میں پاکستان کے کردار پر اسرائیل نے شبہ ظاہر کیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ اسے اسلام آباد کی ثالثی پر کوئی اعتماد نہیں۔

 

بھارت میں اسرائیل کے سفیر رووین آزار نے ایک خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔اسرائیلی سفیر نے کہا کہ وہ پاکستان پر بھروسہ نہیں کر سکتے اور ان کے خیال میں امریکہ نے اپنے مفادات کے لیے

 

اس کی ثالثی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے قطر اور ترکی جیسے ممالک کے ذریعے حماس کے ساتھ امریکہ کے معاہدوں کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں اپنے اہداف حاصل کرنے کے لیے

 

امریکہ کے ساتھ ہم آہنگی میں آگے بڑھنا ان کے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی عارضی جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ لبنان کے خلاف ان کی فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کی گئی کارروائی کا لبنان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے سے

 

حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر ختم کرنا ان کا ہدف ہے اور اسے اسرائیل کی ذمہ داری قرار دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *