سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

حیدرآباد: عارضی جنگ بندی معاہدہ کے بعد اسٹاک مارکیٹس کے مثبت رجحان کے ساتھ ہی سونے اور چاندی کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

 

حیدرآباد صرافہ بازار میں 24 کیرٹ دس گرام سونے کی قیمت 3,980 روپے اضافے کے ساتھ 1,53,820 روپے ہو گئی۔ 22 کیرٹ سونے کے 10 گرام کی قیمت 3,650 روپے اضافے کے ساتھ 1,41,000 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب ایک کلو چاندی کی قیمت میں بھی 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

 

حیدرآباد کے بازار میں ایک کیلو چاندی کی موجودہ قیمت 2,65,000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ایران کے ساتھ صدر ٹرمپ کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد جہاں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھنے کو ملی اور اسٹاک مارکیٹس میں بھی اچھال دیکھا گیا۔

 

اس دوران سونے اور چاندی کی قیمتیں کم ہونے کی توقع رکھنے والے افراد کو مایوسی ہوئی۔ مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد سرمایہ کاری میں اضافہ اور خریداروں کی زیادہ طلب کی وجہ سے

 

ان قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *