
سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع جبیل انڈسٹریل سٹی میں ایران نے میزائل حملے کئے جس کے باعث زبردست آگ بھڑکنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملہ ایک بڑے پیٹروکیمیکل مرکز کو نشانہ بنا کر کیا گیا، تاہم سعودی حکام نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی صوبے کی جانب داغے گئے سات بیلسٹک میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔
سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق میزائلوں کا ملبہ توانائی تنصیبات کے قریب گرا، تاہم بڑے پیمانے پر نقصان کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ جبیل انڈسٹریل سٹی مشرق وسطیٰ کے اہم ترین صنعتی مراکز میں شمار ہوتی ہے، جہاں پیٹروکیمیکل صنعت کی بڑی تنصیبات قائم ہیں۔
