آسام انتخابات: ملکارجن کھڑگے کا بی جے پی پر سخت حملہ- ’ڈبل انجن حکومت ناکام، عوام کو گمراہ کیا گیا‘

ریاستی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ آسام کی زمینیں بڑے کاروباری گروپوں کو دی جا رہی ہیں اور مقامی لوگوں کے حقوق نظر انداز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی غریبوں کے نام پر ووٹ لیتی ہے لیکن بعد میں انہیں پیچھے دھکیل دیتی ہے۔

کھڑگے نے اپنی تقریر میں کانگریس کی پانچ گارنٹیوں کا بھی ذکر کیا، جن میں خواتین کو ماہانہ مالی امداد، صحت کی سہولت، زمین کے حقوق اور بزرگوں کے لیے پنشن شامل ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس نے دیگر ریاستوں میں اپنے وعدے پورے کر کے دکھائے ہیں اور آسام میں بھی ایسا ہی کیا جائے گا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کو اقتدار سے ہٹا کر کانگریس کو موقع دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی عوام کے حقوق اور مستقبل کی ہے اور عوام کی طاقت ہی فیصلہ کرے گی کہ آسام میں کس کی حکومت بنے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *