بارامتی ضمنی انتخاب: ایم وی اے کی کوششوں کو جھٹکا، سنیترا پوار کو ٹکر دینے کے لیے کانگریس امیدوار آکاش مورے میدان میں

آکاش مورے کے والد وجے راؤ مورے نے بھی سماج وادی پارٹی کی جانب سے شرد پوار کے خلاف اسمبلی الیکشن لڑا تھا لیکن ہار گئے تھے۔ اس کے بعد 1990 میں شرد پوار نے انہیں کانگریس میں شامل کیا اور قانون ساز کونسل کا رکن بنایا۔ حالانکہ جب شرد پوار نے 1999 میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی بنیاد رکھی تو وجے راؤ مورے نے اس میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ انہوں نے شرد پوار کو کانگریس سے علیحدہ نہ ہونے کا مشورہ دیا تھا تاہم 86 سالہ وجے راؤ مورے کے شرد پوار کے ساتھ آج بھی خوشگوار تعلقات برقرار ہیں۔ انہوں نے 2024 کے اسمبلی انتخابات میں سپریا سولے اور بعد میں یوگیندر پوار کے لیے مہم چلائی تاہم اب وہ سنیترا پوار کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *