پاکستان میں لاک ڈاؤن پر حکومت کا بیان

نئی دہلی ۔پاکستانی سوشل میڈیا میں گزشتہ روز سے ایک  نوٹیفکیشن تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ تاہم وزارتِ اطلاعات نے اس نوٹیفکیشن کو نقلی قرار دے دیا ہے۔

 

یہ نوٹیفکیشن ہفتہ کے دن متعدد صحافیوں کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ہفتہ سے اتوار تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ اس دوران تمام بازار بند رہیں گے کاروباری سرگرمیاں معطل ہوں گی شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی ہوگی اور موٹرویز بھی بند رکھی جائیں گی۔

 

تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں وزارتِ اطلاعات نے اس نوٹیفکیشن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ مکمل طور پر فرضی ہے۔ ساتھ ہی عوام کو خبر دار کیا گیا ہے کہ غیر مصدقہ معلومات شیئر کرنے سے معاشرے میں غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مقامی میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن جیسے اقدامات پر غور کر رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *