
نئی دہلی: اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی میزائل حملے کے بعد ملک کے جنوبی علاقے صحرائے نقب میں واقع ایک صنعتی مقام پر آگ بھڑک اٹھی۔
اسرائیل کے سرکاری میڈیا ادارے کان چینل 12 اور ٹائمز آف اسرائیل کی جانب سے جاری کردہ ویڈیوس میں ایک صنعتی کامپلیکس سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرس کے مطابق اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ یہ نقصان ممکنہ طور پر ایرانی میزائل کے ایک ٹکڑے کے گرنے کے باعث ہوا۔
اس حملہ میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع فوری نہیں ملی ہے۔
