جنگ کا اٹھارہواں دن: ایرانی میزائل نیتن یاہو کے دفتر کے قریب جا گرے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے اٹھارہویں دن بھی امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے مختلف مقامات پر حملے کیے اور ایران کی بھرپور جوابی کارروائیاں برقرار رہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے آپریشن وعدۂ صادق 4 کی ستاون ویں لہر “یا سید الساجدین علیہ السلام” کے رمز کے ساتھ شروع کی گئی۔ اس کارروائی کو جنگ رمضان کے کم عمر ترین شہید “تین روزہ مجتبیٰ” کے نام منسوب کیا گیا جو اپنی والدہ اور خاندان کے ساتھ شہید ہوگیا تھا۔

اس مرحلے میں مقبوضہ علاقوں کے قلب میں موجود کمانڈ و کنٹرول مواصلاتی ڈھانچوں اور میزائل دفاعی نظام کو “خیبر شکن”، “عماد” اور “قدر” جیسے جدید اور نقطہ زن میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ قطر میں واقع امریکی فوجی اڈہ “العدید” کو بھی درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے “ذوالفقار” اور “قیام” میزائلوں اور اسمارٹ خودکش ڈرونز کے ذریعے ہدف بنایا گیا۔

دراین اثناء اسرائیل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی میزائل یروشلم میں بعض اہداف سے ٹکرائے جن میں ایک میزائل اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کے چند میٹر کے فاصلے پر گرا۔

کچھ صہیونی میڈیا اداروں نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں میں سے صرف ایک کو دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کیا جبکہ دیگر میزائل فضائی دفاع کو عبور کرتے ہوئے اپنے اہداف تک پہنچ گئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *