[]
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں دو نومبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1534۔ سکھوں کے چوتھے گرو رام داس کی پیدائش۔
1642۔ بریٹن فیلڈ ساکین کی دوسری جنگ میں سویڈن نے روم کے حکمراں فرڈینینڈ سوئم کو شکست دی۔
1697۔ قسطنطنیہ میں ہوئی بغاوت میں سلیمان سوم نے اقتدار پر قبضہ کرلیا۔
1722۔ ولیم کے ایچ فریسو گیلڈرلینڈ کے وائس رائے مقرر ہوئے۔
1774۔ سال 1757 میں پلاسی کی لڑائی میں بنگال کے نواب سراج الدولہ حکومت کا آغاز کرنے والے لارڈ کلائیو نے انگلینڈ میں خودکشی کی۔
1813۔ لپجنگ کی جنگ کے بعدجرمنی میں فلودا معاہدہ پر دستخط ہوئے۔
1814۔ افغانستان میں شاہ شجاع کے خلاف اکبر خان نے بغاوت کی۔
1835۔ امریکہ کے آبائی شہریوں کے مختلف گروپوں کے مابین فلوریڈا کے اسیولا میں دوسری سیمی نولے جنگ شروع ہوئی، یہ لڑائی فلوریڈا کی جنگ کے نام سے مشہور ہے۔
1841۔ اکبر خان نے افغانستان میں شاہ شجاع کے خلاف بغاوت کی ، جس میں اسے کامیابی ملی۔
1851۔ لوئیس نیپولین نے فرانس میں اقتدار پر قبضہ کیا۔
1852۔ فرینکلن پیئرس امریکہ کے صدر منتخب ہوئے۔
1904۔ برطانوی اخبار ’دی ڈیلی مرر ‘کی اشاعت شروع ہوئی۔
1914۔ روس نے ترکی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
1917۔ پہلی عالمی جنگ کے دوران پہلے امریکی فوجی کی موت۔
1920۔ امریکہ میں پہلی ریڈیو نشریات پٹس برگ سے شروع ہوئیں۔
1930۔ ہیل سلاسی ایتھوپیا کے حکمراں بنے۔
1936۔ کناڈائی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کا قیام ہوا۔
1948۔ ہیرس ایس ٹومین امریکہ کے 33ویں صدر منتخب ہو ئے۔
1953۔ پاکستانی اسلامی جمہوریہ بنا۔
1955۔ ڈیوڈ بین گورین نے اسرائیل میں سرکار بنائی۔
1956۔ سوئز جنگ میں برطانوی فوج نے غزہ پر قبضہ کیا۔
1956۔ اسرائیل نے غزہ اور شام پر قبضہ کیا۔
1956۔ ہنگری نے وارسا معاہدہ سے الگ ہونے کے ساتھ سوویت حملہ کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت کی۔
1957۔ امریکہ میں ٹورنٹو اوہیو میں ٹائٹنیم کا پہلا کارخانہ کھولا گیا۔
1958۔ اردن سے برطانیہ کا آخری دستہ واپس گیا۔
1962۔ امریکہ نے کیوبا میزائل بحران ختم ہونے کا اعلان کیا۔
1963۔ جنوبی ویتنام کے صدر ناگو ڈنہہ ڈی ایم کو قتل کیا گیا۔
1964۔ شاہ فیصل سعودی عرب کے بادشاہ بنے۔
1967۔ پرتگالی انگولا سے کرائے کے فوجیوں نے کانگو پر حملہ کیا۔
1976۔ امریکہ میں صدر کے عہدے کے چناؤ میں ڈیموکریٹک امیدوار جمی کارٹر نے ریپبلکن لیڈر جیرالڈ فورڈ کو شکست دی۔
1976۔ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جمی کارٹر ریپبلکن پارٹی کے امیدوار گیرالڈ فورڈ کو ہراکر امریکہ کے 39 ویں صدر بنے۔
1984۔ سوویت یونین نے اعلان کیا کہ 1967ء کے امریکہ میں الیکشن ہارنے والے جوزف اسٹالن کی بیٹی سویتلانا ماسکو لوٹیں گی۔
1987۔ بولشیویک انقلاب کی 70 ویں سالگرہ پر سویت لیڈر گوربچوف نے جوزف اسٹالن گروپ کی نکتہ چینی کی۔
1988۔ میکسیکو ریڈیو اسٹیشن نے غلطی سے امریکی باکسر مائک ٹائسن کی کار حادثہ میں موت کی خبر نشرکردی۔
1989۔ سری لنکا میں سرکار نے رات کا کرفیو نافذ کیا۔
1991۔ سرب اور کروٹ کے درمیان یورپی یونین کی قیام امن کی آخری کوشش سے پہلے یوگوسلاوی فوج نے کروشیا پر حملہ کیا۔
1992۔ باسکٹ بال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی میجک جانسن نے دوسری بار ریٹائر ہونے کا اعلان کیا۔
1992۔ ایربس کے طیارے اے 330 کا پہلی تجرباتی پرواز کی گئی۔
1998۔ وسطی امریکہ میں آئے طوفان میں 900 افراد ہلاک۔
2003۔ برطانوی نثراد کے ادیب کرسٹل بلینبرگ کا انتقال ہوا تھا۔