امریکی_صہیونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تشییع جنازہ کل ہوگی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور صہیونی حکومت کی جارحیت میں شہید ہونے والے فوجی کمانڈروں، سیاسی رہنماوں اورشہریوں کی تشییع جنازہ کل تہران میں ہوگی۔

شہید فاؤنڈیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کل بدھ کے روز یوم شہادت حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السلام کے موقع پر امریکہ اور صہیونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے فوجی کمانڈروں، حکومتی عہدیداروں اور شہریوں کی تشییع جنازہ ہوگی۔

شہداء کو انقلاب اسلامی اسکوائر سے بہشت زہرا کی طرف لے جایا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *