جہاں سے بھی ایران کے خلاف کارروائی ہوگی، اس مقام کو ہدف بنایا جائے گا، ایران کا انتباہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی خاتم الانبیاء سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے انتباہ کیا ہے کہ جہاں سے بھی امریکہ یا صہیونی حکومت ایران کے خلاف فوجی سرگرمی یا کارروائی انجام دیں، اس مقام کو پوری شدت کے ساتھ نشانہ بنایا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ایران کی مسلح افواج کو اسلامی جمہوری ایران کی سرحدوں پر مکمل انٹیلی جنس برتری حاصل ہے اور تمام نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔ ملک کے دفاعی ادارے سرحدی علاقوں میں ہونے والی ہر سرگرمی سے پوری طرح باخبر ہیں اور کسی بھی مشکوک حرکت کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے عراقی کردستان کے حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کی سرحدی پٹی میں کسی بھی دشمن قوت کی تعیناتی کے لیے کوئی اقدام یا تعاون کیا گیا تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *