ایران کی مدد کرنا تمام مسلمانوں پر واجب ہے، جامعہ الازہر مصر

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ الازہر مصر کے تحقیقاتی امور اور افتاء کی ذمہ داری ادا کرنے والے ذیلی ادارہ موسسہ محراب نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ صہیونی اور امریکی حملوں کے مقابلے میں ایران کی مدد کرنا تمام مسلمانوں پر واجب ہے۔ 

اس بیان میں آیا ہے کہ اس انسٹیٹیوٹ کا بیان باب تولّی اور تبری جیسے شرعی اصولوں کی بنیاد پر ہے۔ 

اس بیان میں مزید کہا ہے کہ کافروں کے مقابلے میں ہر مسلمان کی مدد کرنا باقی تمام مسلمانوں پر واجب ہے۔ ایسی حالات میں کافروں کے ساتھ کھڑا ہونا یا ان کے دراندازیوں کی توجیہ کرنا حرام ہے۔ 

موسسہ محراب کے سربراہ مفتی سلامہ عبدالقوی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے شہید رہبر انقلاب کے بارے میں کہا کہ انہوں نے شہادتیں پڑھی، ہمارے قبلے کی طرف رخ کر کے نماز پڑھی، ماہ مبارک رمضان میں روزہ رکھا، ہمارے مقدسات کی آزادی کے لئے ہمارے دشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے حالت اسلام میں شہید ہوگئے۔ 

 اگر پھر بھی ان کی تکفیر کرنا چاہتے ہو تو تم جانو تمہاری تکفیر؛ لیکن یہ جان لو کہ اس کا حساب دینا پڑے گا۔ 

خداوند عالم شہید سید علی خامنہ ای پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *