تل ابیب میں ہنگامہ آرائی، اسرائیلی فوج اور مذہبی انتہا پسند گروہ آمنے سامنے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کی شب تل ابیب میں اسرائیلی فوجی اہلکاروں اور مذہبی انتہا پسند گروہ حریدی سے وابستہ مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ یہ مظاہرین اپنے متعدد ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں سینکڑوں حریدی افراد جمع ہوئے اور اپنے گروہ کے بعض ارکان کی گرفتاری پر احتجاج کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فورسز واٹر کینن گاڑیوں کے ذریعے حریدی مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اسرائیلی حکام نے تصدیق کی کہ فوجی اہلکاروں کی ان مظاہرین سے جھڑپ ہوئی جنہوں نے کوڑا کرکٹ کے ڈبے گھسیٹ کر اور لوہے کی رکاوٹیں ریلوے ٹریک اور سڑکوں پر رکھ کر آمد و رفت میں خلل ڈالا۔

اس مذہبی گروہ کے احتجاج کے باعث مقبوضہ بیت المقدس کے اس علاقے میں گاڑیوں کی آمد و رفت اور عوامی ٹرانسپورٹ کی سروس متاثر ہو گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *