[]
کاماریڈی 31 اکٹوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے کاماریڈی میں بی آر ایس پارٹی کو اس وقت جھٹکا لگا جب نایب صدرنشین بلدیہ ایندو پریا و رکن بلدیہ ومشی و بی آر ایس ٹاون صدر گڈم چندرشیکھر بی آر ایس یوتھ ونگ سوریہ نے کانگریس میں شمولیت کرلی
آج صبح سابق وزیر محمد علی شبیر کے فارم ھاوز جبتی شیونور نارسنگی میں ریونت ریڈی تلنگانہ کانگریس صدر نے ان تمام کو پارٹی کھنڈوا پہناکر کانگریس میں استقبال کیا
اس موقع پر سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر صدر کاماریڈی ضلع کانگریس کیلاش سرنیواس موجود تھے اس موقع پر محمد علی شبیر نے کہا کہ کانگریس کے 6 گیارنٹی کی وجہ سے عوام کانگریس میں شامل ہورہے ہیں محمد علی شبیر سابق وزیر نے کہا کہ خاندانی پارٹی بی آر ایس کے باب بیٹی بیٹا داماد تلنگانہ کو بنگاروتلنگانابنانے کے نام پر 5 لاکھ روپیے کروڑ قرض میں ڈال دیا ہے انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں پوری بی آرایس کے منتخب نمایندے کانگریس میں آجائیں گے