القدس ہاسپٹل خالی کرنے اسرائیل کی دھمکی

[]

یروشلم: فلسطینی ہلالِ احمر کے ترجمان کاکہنا ہے کہ غزہ شہر کے القدس ہاسپٹل کو اتوار کی صبح اسرائیلی حکام سے دوکال آئی تھیں کہ دواخانہ خالی کردیاجائے۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ فون کال میں واضح دھمکی دی گئی کہ دواخانہ خالی کرنا ہی ہوگا ورنہ دواخانہ کے اندر ہرکسی کی جان کی مکمل ذمہ داری پی آرسی ایس کو لینی ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ اتوار کی صبح سے اسرائیل کے فضائی حملے بڑھتے جارہے ہیں۔ دواخانہ میں فی الحال 12ہزار افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔ انٹینسیوکیریونٹ(آئی سی یو) بچوں سے بھرا پڑا ہے جو حالیہ فضائی حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔

بیشتربچے آکسیجن کی مشینوں سے جڑے ہیں۔ انہیں دواخانہ سے نکالنے کا مطلب ان کی جان لینے کے برابر ہوگا۔ اسرائیلی فوج نے فوری اس پرتبصرہ نہیں کیا۔

ڈبلیوایچ او کا کہنا ہے کہ مریضوں کو ان کی جان خطرہ میں ڈالے بغیر دواخانہ سے نکالنا ممکن نہیں ہے۔ غزہ کے سارے دواخانے گنجائش سے زیادہ کام کررہے ہیں۔

بمباری کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد زخمی ہورہی ہے۔ دواخانے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو جگہ دینے سے قاصر ہیں۔ ہزاروں شہریوں نے دواخانوں میں پناہ لے رکھی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *