[]
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر لیبرایس ملاریڈی جو اپنی حرکات سے جانے جاتے ہیں‘نے جمعہ کے روز ایک معمرخاتون کواپنی بانہوں میں اٹھاکر سب کوحیرت زدہ کردیا۔
حلقہ اسمبلی میڑچل میں انتخابی مہم کے دوران 70 سالہ ایس ملا ریڈی کوخواتین کے ایک گروپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھاگیا۔
اپنے بازو بیٹھی ایک بزرگ خاتون کوانہوں نے ان کی گود میں بیٹھنے کوکہا جب خاتون‘ریڈی کی گود میں بیٹھی تب ریاستی وزیر نے بچہ کی طرح اس معمر کو اپنے دونوں ہاتھوں میں اوپراٹھالیایہ منظر دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
انہوں نے خاتون کو کیمرہ مینوں کوانگوٹھادکھانے کا مشورہ دیا جس نے انہیں گلدستہ پیش کیاتھا۔ حکمراں جماعت بی آرایس نے حلقہ میڑچل سے ایس ملا ریڈی کودوبارہ ٹکٹ دیاہے۔