شمالی ہندوستان میں موسم کی کروٹ، دہلی-این سی آر میں بارش اور جموں و کشمیر میں برف باری

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ موسمی تبدیلی ایک فعال مغربی اختلال کے سبب رونما ہو رہی ہے، جس کے اثرات پورے شمالی ہندوستان میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔ مغربی ہمالیائی خطے میں بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ کچھ بلند علاقوں میں شدید برف باری کی تنبیہ بھی جاری کی گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں تازہ برف باری کے باعث جموں-سری نگر قومی شاہراہ کو نو یگ ٹنل کے قریب عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سڑک پر برف جمنے سے پھسلن میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے دونوں سمتوں میں ٹریفک روکنا پڑا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *