[]
مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے غاصب صہیونی فوج کے ساتھ سرحدی جھڑپوں کے دوران اپنے دو مجاہدین کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
حزب اللہ نے بتایا ہے کہ لبنان کے جنوب میں واقع شہر النبطیہ سے تعلق رکھنے والے حسین محمد علی حریری (سلمان) اور البقاع علاقے کے قصبے لبایا سے تعلق رکھنے والے علی ابراہیم جواد (دماء) کو شہید کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے غاصب صیہونی فوج کے ساتھ جاری سرحدی تنازع میں دشمن کو کاری ضربیں لگائیں۔
حزب اللہ کی فورسز نے صیہونی رجیم کے فوجی ساز و سامان کو تباہ کرنے کے علاوہ بڑی تعداد میں صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا۔ تاہم حزب اللہ کے متعدد مجاہدین ان جھڑپوں میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔