شہر حیدرآباد میں پیاز کی قیمت میں اچانک اضافہ

[]

حیدرآباد _ 26 اکتوبر ( اردولیکس) حیدرآباد  شہر میں پیاز کی قیمت آسمان تک پہنچ گئی ہیں شہر کی ریٹیل دکانوں پر فی کلو پیاز 45 تا 50 روپئے فروخت ہو رہی ہے۔ مارکٹ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے آئندہ ہفتہ تک فی کلو پیاز 70 تا80 روپئے پہونچ سکتی ہے۔۔ جاریہ سال مارچ میں فی کلو پیاز کی قیمت 15 روپے تھی جو 45 تا 50 روپئے تک پہونچ گئی ۔ شہر حیدر آباد میں گزشتہ ہفتہ تک پیاز کی قیمت 30 تا 35 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی لیکن تین دن سے فی کلو پیاز 45 روپے سے تجاوز کر گئی ۔ شہر کے بعض مقامات پر 50 روپئے میں بھی فروخت ہوئی۔ البتہ رعیتو بازاروں میں 40 روپے فی کلو پیاز فروخت ہو رہی ہے ۔ پیاز کے تاجروں کا کہنا ہے کہ شہر حیدر آباد میں آندھرا پردیش اور کرناٹک کے بعض مقامات سے پیاز منتقل ہوتی ہے۔ اس مرتبہ مانسون میں تاخیر کی وجہ سے پیاز کی کاشت میں تقریباً120 دنوں کی تاخیر ہوئی ۔

 

بتایا جاتا ہے کہ ریاست میں ہر سال 5 لاکھ 8 ہزارٹن پیاز کا استعمال ہوتا ہے۔ اس طرح ہر ماہ ریاست میں اوسطا 42 ہزار 400 ٹن پیاز فروخت ہوتی ہے۔ اتنی مقدار میں پیاز تلنگانہ میں پیدا نہیں ہوتی جس کی وجہ سے آندھرا پردیش، مہاراشٹرا اور کرنائیک کے علاوہ بعض اوقات مدھیہ پردیش سے بھی پیاز خریدی جاتی ہے۔

 

محکمہ زراعت کے مطابق ریاست میں ہر سال 9 ہزار 405 ایکر پر پیاز کی کاشت ہوتی ہے لیکن اس مرتبہ صرف 192ایکر پر پیاز کی کاشت ہوئی۔ ریاست میں سب سے زیادہ 80 فیصد پیاز کی پیداوار محبوب نگر ضلع میں ہوتی ہے۔ اس مرتبہ محبوب نگر ضلع میں وقت پر بارش نہ ہونے کی وجہ سے پیاز کی فصل نہیں ہوسکی ۔ حیدر آباد میں پیاز کی سب سے بڑی مارکٹ ملک پیٹ گنج میں مختلف ریاستوں سے روزانہ 10 ہزار کل پیاز آتی ہے لیکن دیگر ریاستوں میں بھی پیاز کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے ملک پیٹ مارکٹ میں روزانہ 5 ہزار کنکل پیاز آ رہی ہے ۔ اس کی وجہ سے بھی پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *