فلسطین کی حمایت میں مسلم شبان کی ریالی

[]

حیدر آباد: بعد نماز جمعہ فلسطین کے مظلومین اور مسجد اقصیٰ کی بازیابی کے لئے تحریک مسلم شبان اور جائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام یاقوت پورہ بڑا بازار سے دارالشفاء گراؤنڈ تک ایک ریالی نکالی جائے گی۔

تمام مسالک کے علماء شیعہ، سنی، مہدوی سب اس ریالی میں شرکت کریں گے۔ آل انڈیا علماء کونسل (شیعہ) مولانا تقی رضا عابدی، شکیل ایڈوکیٹ مسلم لیگ، وحدت اسلامی ڈاکٹر توفیق احمد، منیر الدین مجاہد خیراُمت فاؤنڈیشن، مجاہد ہاشمی متحدہ مجلس عمل،

عبدالعزیزصدر، متین شریف ایم پی جے، علیم خاں فلکی سوشیوریفارم سوسائٹی، نظام الدین فاروقی سلامہ، شہباز علی خاں (مہدویہ)، مولانا علی قادری صدر سیرت النبیؐ، تحریک مسلم شبان ایم اے غفار، عبدالحق قمر نائب صدور، ائمہ مساجد و خطیب حضرات و دیگر نے اس ریالی میں کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی۔

پریس نوٹ کے بموجب ساری دنیا کے انسانیت پسند امریکہ، انگلینڈ، کینیڈا کے علاوہ بیشتر ممالک میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ ہندوستان نے بھی ابھی فلسطین کی نہ صرف حمایت کی ہے بلکہ ریلیف کا سامان روانہ کیا ہے۔

مسجد اقصیٰ ہمارا ایمان ہے اس کی بازیابی کی جدوجہد میں ہر مسلمان کو آگے آنا چاہئے۔ فلسطینی ہماری جان ہیں جو ظالم کے خلاف نہتے لڑر ہے ہیں۔ جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان ریالی کی کامیابی کے لئے مصروف عمل ہیں۔

نماز جمعہ کے بعد 2:30 بجے دن ریالی کا آغاز ہوگا جو شیخ فیض کمان سے دبیر پورہ دروازہ پرانی حویلی سے ہوتے ہوئے دارالشفاء میدان پہنچ کر دعائیہ اجتماع میں تبدیل ہوگی۔ دعا کے بعد ریالی کا اختتام عمل میں آئے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *