ملک میں فرقہ وارانہ سیاست کیلئے کوئی جگہ نہیں: رینوکا چودھری

[]

حیدرآباد: سابق مرکزی وزیر وکانگریس قائد رینو کا چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر کے سی آر ایک ہیں اور تلنگانہ میں بی جے پی کا کوئی پتہ نہیں ہے۔

رینوکا چودھری آج کھمم ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے دفتر میں میڈیا سے بات کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام کانگریس کی حکمرانی کا انتظار کررہے ہیں۔

انہوں نے کے سی آر پر ریاست میں جمہوری نظام کو کمزور کرانے اور آمرانہ طرز عمل کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا اورکہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت بھی قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کی تیاریاں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں 100 سے زیادہ نشستوں پرشکست ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک میں نفرت پھیلا رہی ہے۔ اور اس ملک میں فرقہ وارانہ سیاست کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ میں غیر مہذب انداز میں جھوٹ بول رہے ہیں۔

انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ کانگریس مرکز اور تلنگانہ میں اقتدار پر آئے گی۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ کے سی آر اور ان کے فرزند کے ٹی آر کے جھوٹے وعدوں پر بھروسہ نہ کریں۔

ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کی کانگریس بالخصوص راہول گاندھی کے دورہ پر تنقید کے سوال پر رینوکا چودھری نے کہا کہ ہریش راؤ سیاست چھوڑ کر ٹی وی سیرئیل کی اسکرپٹ لکھیں توان کا مستقبل اچھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس دریائے گنگا کی طرح ہے جس میں بہت لوگ نہا کر پاک ہوتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی آئندہ انتخابات میں سروے رپورٹوں کی بنیاد پر امیدوار کو ٹکٹ دے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *