مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے دورہ امریکہ کے دوران صدر ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے خلاف دونوں ملکوں کے اشتعال انگیز بیانات پر عالمی سطح پر تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ روس نے دونوں ملکوں کو اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کو فروغ دینا ضروری ہے۔
کریملن کے ترجمان پیسکوف نے مزید کہا کہ روس کے نزدیک یہ ضروری ہے کہ مغربی ایشیا میں کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات سے گریز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ روس ایران کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو فروغ دیتا رہے گا۔
یاد رہے کہ ماسکو نے تہران کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے ہیں اور اس سال اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔
