حماس-اسرائیل جنگ نے مراد آباد کی ’پیتل صنعت‘ کو پہنچایا 7 ہزار کروڑ روپے کا نقصان!

[]

ایکسپورٹر ستپال کا اس پورے حالات پر کہنا ہے کہ مراد آباد سے ڈیکوریٹو (سجاوٹی) سامان دبئی برآمد کیے جاتے ہیں۔ پھر وہاں سے مشرق وسطیٰ میں بیٹھے ہول سیلر آگے سپلائی کرتے ہیں۔ جب سے حماس-اسرائیل جنگ شروع ہوئی ہے تب سے نہ تو دبئی سامانوں کا آرڈر کر رہا ہے اور نہ ہی دیگر ممالک سے آرڈر مل رہے ہیں۔ ستپال نے بتایا کہ نئے آرڈر نہیں ملنے سے نقصان تو ہو ہی رہا ہے، جو آرڈر پہلے ملے تھے وہ بھی کینسل ہو رہے ہیں یا فی الحال روک دیے گئے ہیں۔ ستپال کا مزید کہنا ہے کہ کئی ایکسپورٹ کمپنیاں تو اسرائیل کو براہ راست پیتل کی مصنوعات برآمد کرتی ہیں جن کا کاروبار پوری طرح سے ٹھپ ہو گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *