اسرائیلی بمباری سے غزہ میں تباہی کا منظر، تازہ حملے میں متعدد بچوں سمیت 120 فلسطینی جان بحق

[]

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے 5087 افراد میں 2000 سے زائد بچے بھی شامل ہیں

<div class="paragraphs"><p>اسرائیلی حملے کے بعد غزہ میں تباہی کا منظر، تصویر Getty Images</p></div>

اسرائیلی حملے کے بعد غزہ میں تباہی کا منظر، تصویر Getty Images

user

غزہ: غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور بمباری کی وجہ سے غزہ میں ہر طرف افراتفری ہے۔ تازہ ترین بمباری میں 120 فلسطینی جان بحق ہو گئے ہیں۔ ان میں کئی بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی ‘وفا’ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رفح شہر میں ایک عمارت کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں 48 فلسطینی جان بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے رفح کے علاقے تل السلطان میں ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاحیہ شہر پر بمباری میں متعدد شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو شہر کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے الفلوگا میں ایک مکان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر میں ہونے والے حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں شہر کے ناصر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع بوریج پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری میں اس کے مزید 6 عملہ ہلاک ہو گئے۔ اس کے بعد ان کے ملازمین کی ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی بمباری میں مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے 5087 افراد میں 2000 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسرائیلی حملوں میں 436 فلسطینی مارے گئے۔ ان میں 182 بچے بھی شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *