دنیا میں امن قائم کرنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ سے کوئی امید نہیں ہے، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر سید ابراہیم رئیسی نے جنوبی افریقI وزیرخارجہ نیلڈی پانڈو سے ملاقات کے دوران ایران کی برکس میں شمولیت کے سلسلے میں کوششوں پر جنوبی افریقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی حمایت اور جنگی جرائم پر صہیونی حکومت کی مذمت کرنے پر جنوبی افریقہ قابل تحسین ہے۔

انہوں نے غزہ میں بے گناہ خواتین اور معصوم بچوں پر صہیونی جارحیت کے بارے میں کہا کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے افریقی یونین میں اسرائیل کو مبصر کی حیثیت سے قبول کرنے سے انکار کرکے احساس ذمہ داری کا بہترین ثبوت دیا ہے۔

صدر رئیسی نے اقوام متحدہ کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ فلسطینی بے گناہ عوام کو قتل کرنے کے لئے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کررہا ہے اور امن کی کوششوں کو ویٹو کے ذریعے سیکورٹی کونسل میں ناکام بنارہا ہے تو ایسے میں اقوام متحدہ سے عالمی سطح پر امن قائم کرنے کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی ہے۔

ملاقات کے دوران جنوبی افریقی وزیرخارجہ نے کہا کہ برکس میں ایران کی شمولیت کا فیصلہ تمام رکن ممالک کا متفقہ تھا۔ ایران برکس کو عالمی سطح پر مقام دلانے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ ایران کے ساتھ اقتصادی شعبے سمیت مختلف میدانوں میں تعاون بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *