عمان، شادی تقاریب کیلئے ہندوستانیوں کی نئی پسند

[]

مسقط: ایسے ہندوستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو عمان میں شادی کی تقاریب منعقد کرنا چاہتے ہیں۔ سرکاری عہدیداروں نے آج یہاں یہ بات بتائی اور کہا کہ گزشتہ سال کی بہ نسبت اِس سال عمان میں شادیوں کی تقاریب کا اہتمام کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

کئی ہندوستانی عمان کو ترجیح دے رہے ہیں اور اب یہ ملک اُن کی نئی پسند ہوئی۔ وزارت سیاحت کے نمائندوں کے علاوہ سلطنت عمان کے ذمہ داروں نے بتایا کہ عمان کے عہدیداروں کی جانب سے کئی سال قبل سے ہی ہندوستانی افراد سے جو کہ شادیوں کی تقاریب کا منصوبہ بنائے ہوئے ہیں، اُن سے ربط پیدا کیا جارہا ہے تاکہ سلطنت کو ہندوستانی جوڑوں کے لئے ایک اہم مقام کا درجہ دیئے جانے کی راہ ہموار ہوسکے۔

ملک کے پُرکشش اور خوبصورت مناظر سے بھی ہندوستان کے افراد شادی کی تقاریب یہاں منعقد کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ ہندوستان اور عمان کے درمیان فضائی رابطہ بھی کوئی دور نہیں اور بہتر سہولت ہے۔

یہ بات ارجن جڈا نے بتائی جو کہ کنٹری منیجر انڈیا بز ٹراویل ٹورازم سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی کے نمائندہ کے ساتھ مسقط میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ قدرتی مناظر کے لئے صلالہ ہندوستانیوں کے لئے پسندیدہ مقام بن گیا ہے۔

اِس کے علاوہ علیلا جبال اخدر اور پہاڑی علاقوں کے مقامات جیسے علیلا ہینو بے اور دوسرے رومائینٹک مقامات بھی ہندوستانی افراد کے لئے پسندیدہ بن گئے ہیں۔ علیلا ہینوبے جانے کے لئے صلالہ ایرپورٹ سے 45 منٹ درکار ہوتے ہیں۔

ذریعہ موٹر کار فاصلہ بہت کم ہے۔ یہ مقام بھی جو کہ ساحل کے قریب ہے، مہمانوں اور شادی کی تقاریب منعقد کرنے والوں کے لئے مناسب سمجھا جاتا ہے۔ کئی جوڑے اپنی شادی کے لئے عمان کا سفر کرنا پسند کرتے ہیں کیوں کہ یہاں کی آب و ہوا، مناظر اور خدمات سے وہ متاثر ہیں۔ موسم سرما میں یہاں تفریحات اور سرگرمیوں کے کئی مواقع ملتے ہیں۔

وزارت سیاحت سلطنت عمان کی جانب سے اِس سال 4 روڈ شو کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی کے علاوہ ممبئی جبل پور اور کلکتہ میں بھی روڈ شو کا انعقاد عمل میں لایا گیا تاکہ ہندوستانی افراد کو عمان کے ثقافتی ورثہ سے واقف کروایا جاسکے۔ اِس کے علاوہ یہاں کے پُرکشش اور خوبصورت مناظر سے واقف کروانا بھی حکام کا مقصد تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *